حیدرآباد۔4ستمبر(اعتماد نیوز) آج چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ
وہ ضلع گنٹور میں آفات سماوی کے روک تھام کے مرکز کو قائم کرینگے۔ آج
نائیڈو نے اسمبلی اجلاس میں وجئے واڑہ کو صدر مقام
بنانے کا اعلان کیا اسی
کے ساتھ انہوں نے گنٹور میں VGTM میٹرو ریل پراجکٹ کو تعمیر کرنے کا بھی
اعلان کیا۔ گنٹور میں زرعی یونیورسٹی ‘ ایمس‘ فوڈ پارک ‘ ٹورزم سرکیوٹ ‘
اور ایرپورٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔